پی ٹی آئی ویلفئیر ونگ کے جنرل سیکرٹری کی ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت

Sep 04, 2023 | 20:23:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ویلفئیر ونگ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد حیدر کا استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  شیخ محمد حیدر نے صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈاکٹر مراد راس کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات کے بعد پی ٹی آئی ویلفئیر ونگ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد حیدر نے ساتھیوں کے ہمراہ آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

محمد عرفان، کاظم رضا، انیق الرحمن، خرم شہزاد نے بھی شیخ حیدر کے ہمراہ آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی،ملک ذیشان اعوان، جوشوا پال اور شیخ علی بھی شمولیت اختیار کرنے والوں میں شامل ہیں۔

لاہور سے کارکنان کی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ،وسیم منیر جٹ، احمد علی، فدا حسین اور ماجد علی نے میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات کی،جس کے بعد وسیم منیر جٹ، احمد علی، فدا حسین اور ماجد علی نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے مقدمات امتیازی انصاف کی بدترین مثالیں ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی

ڈاکٹر مراد راس اور میاں خالد محمود نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی پرچم کے مفلر پہنائے۔