عالمی ریکارڈ یافتہ ماہ نور کی نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات، لیپ ٹاپ کا تحفہ پیش کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن یا او لیول کے امتحان میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے لندن میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی۔
لیگی قائدین نے 16 سالہ ماہ نور چیمہ کو جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 مضامین میں اے اسٹار گریڈز حاصل کرنے اور عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے: گھر سے بھاگ کر شادی کرنا غلط ہے، نادیہ خان
قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ماہ نور چیمہ پاکستان کی بیٹی اور پاکستانی عوام کا فخر ہیں۔ انہوں نے اپنی قابلیت اور بے مثال ذہانت سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے بلکہ انکا کارنامہ پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس موقع پر ماہ نور چیمہ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور تعلیمی میدان میں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی خدمات کو بھی سراہا۔