(ویب ڈیسک )سری لنکا میں ناگہانی بارشوں کے باعث سپر فور مرحلے کے میچز کو ہمبنٹوٹا میں منتقل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ نظام کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں جاری ہے،ہفتے کے روز ٹورنامنٹ کا اہم ترین لیگ میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان پالی کیلئے کے کینڈی سٹیڈیم میں کھیلا گیا لیکن میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کولمبو کا وینیو تبدیل کر نے کا فیصلہ کیا۔
اے سی سی نےمتفقہ طور پر میچز ہمبنٹوٹا میں کروانے کا فیصلہ کیاگیا، سری لنکا میں سپر فور مرحلے کاآغاز9 ستمبر سے ہمبنٹوٹا میں کیا جائے گا اور پاک بھارت میچ اب ہمی ہمبنٹوٹامیں 10 ستمبر کو ہی ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہد یداران بھی ہمبنٹوٹا میں موجود ہیں ،ایشیا کپ کے بقیہ تمام میچز کو کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کردیا گیا ۔
پاکستان نے بارش سے میچز متاثر ہونے پر وینیوز تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔