سکول نازیبا ویڈیو سکینڈل کا معاملہ ،ملزم نے اپنے لئے خودسزا تجویز کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 2 درجن سے زائد خواتین ٹیچرز اور سٹاف سے زیادتی کرنے والے ملزم نے اپنے لیے موت کی سزا تجویز کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم عرفان غفور نے اپنے بیان میں سکول ٹیچرز سے زیادتی کی ویڈیوز کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری نازیباء ویڈیوز سکول ٹیچرز کے ساتھ نہیں ہے میری دوستوں کے ساتھ ہے ،میں اپنے لیے خود سزائے موٹ تجویز کرتا ہوں مجھے سرعام لٹکا دیا جائے ۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ مجھ سے گناہ ہوا مجھے علی الیکٹریشن اور شکیل نامی شخص یہ ویڈیو دکھا کر بلیک میل کررہے تھے ،مجھ سے 10 لاکھ روپے طلب کرہرے تھے میرا سکول 10 مہینے سے چل رہا ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس کی ملزم سے تفیش جاری کہیں ملزم نازیباء ویڈیو بنانے والے ریکٹ کا حصہ تو نہیں،پولیس کی مختلف زاویو سے تفتیش ملزم کے موبائل میں موجود رابطہ نمبرز کی باریک بینی سے چھان بین کی جارہی ہے،ملزم کے واٹس ایپ ای میل اور میسجز کو بھی دیکھا جارہا ہے جبکہ ملزم عرفان غفور کے مکروہ جرم میں اسکول کے اندر کون معاونت کرتا تھا تحقیق کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الہیٰ کو پنجاب میں کی گئی کرپشن کا حساب دینا ہوگا، عطاء تارڑ