(24 نیوز) نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس منعقد ہوا،انسداد پولیو پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔
نگراں وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں طویل مشاورت اور مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ایکنک نے انسداد پولیو پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت خانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایکنک کی طرف سے انسداد پولیو پروگرام کی منظوری دے دی گئی ہے،پولیو مکاؤ پروگرام پر ایک ارب 78 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی،جبکہ دوسری جانب اس پروگرام کیلئے ایک ارب 19 کروڑ ڈالرز کی غیر ملکی امداد بھی فراہم کی جائے گی۔
وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ انسداد پولیو پروگرام کے تحت ملک بھر میں پولیو ویکسین فراہم کی جائے گی۔