(24 نیوز) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات کی جس میں پاکستان کو پولیو فری بنانے پر بات ہوئی۔
شاہین شاہ آفریدی نے والدین سے اپیل کی پولیو مہم کے دوران والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور افواہوں پر کان مت دھریں۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ ،سپر فور مرحلے کے تمام میچز کو ہمبنٹوٹا میں منتقل کردیا گیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور سرمایہ حیات ہیں، پولیو کے دو قطرے ہمارے بچوں کو مستقل معذوری سے بچا سکتے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا یہی بچے صحت مند رہ کر کل ہمارے کرکٹ کے سٹار بن سکتے ہیں۔