ملک بھر میں موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،دوپہر کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، کوہستان، سوات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، کوہلو، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران اور کیچ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،
کوئٹہ میں درجہ حرارت 34 اور قلات میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ، ژوب میں 28 اور زیارت میں 25، سبی میں 43 اور تربت 40 ،نوکنڈی میں 40 اور چمن میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ، گوادر میں 34اور جیونی میں33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کاکس کا نیا چیئر مین کون ؟ امریکا سے بڑی خبر آگئی
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم گھوٹکی، شکار پور، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کشمور، دادو، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، تھر پارکر، سانگھڑ، خیر پور۔ عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خاص اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
پنجاب میں سب سے زیادہ بارش نارووال میں 68 ملی میٹر، سیالکوٹ ایئرپورٹ 55، سٹی 45، لاہور سٹی 47، ایئرپورٹ 27، گوجرانوالہ 41، منڈی بہاؤالدین 23، حافظ آباد 22، بہاولنگر 21، گجرات 18،خانیوال میں 12 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،اوکاڑہ میں 09 ملی میٹر، لیہ، جھنگ، شیخوپورہ، قصور 05، کوٹ ادو 04، ،ڈی جی خان 02، ملتان (شہر)، سرگودھا (سٹی) اورجوہرآباد میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔