مزدا نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا،لیڈی کانسٹیبل جاں بحق،شوہر زخمی

Sep 04, 2024 | 10:13:AM
 مزدا نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا،لیڈی کانسٹیبل جاں بحق،شوہر زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) لاہور کے علاقے مال روڈ  پر تیز رفتار مزدا نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،حادثے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق شوہر زخمی ہو گئے۔
 بتایا گیا ہے کہ جاوید اپنی اہلیہ ثمینہ کو ٹیسٹ کروانے کے لیے ہسپتال لے کر جا رہا تھا کہ اس دوران حادثہ پیش آ گیا۔حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی جاوید کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لیڈی کانسٹیبل ثمینہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تعینات تھی۔