"ڈمپل گرل"ہانیہ عامر کے انٹرویوکےلیے بھارتی صحافی نے وقت مانگ لیا  

ڈرامہ سیریل"کبھی میں کبھی تُم"کی بھارت میں بھی مقبولیت کے بعدہانیہ عامر کے بھارتی مداحوں میں اضافہ ہوا ہے 

Sep 04, 2024 | 10:30:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ ہانیہ عامر کی خوب صورتی اور اداکاری کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے ہونے لگےجس کے بعد معروف بھارتی صحافی نے ان سے انٹرویوکے لیے وقت مانگ لیا۔

"ڈمپل گرل"ہانیہ عامر کا شمار اُن پاکستانی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے ڈرامے سرحد پار بھی شوق سے دیکھے جاتے ہیں،ان  کی فہدمصطفٰی کے ساتھ ڈرامہ سیریل"کبھی میں کبھی تُم"کو بھارت میں اس قدرمقبولیت مل رہی ہے کہ ہانیہ عامر کے بھارتی مداحوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔

ہانیہ عامرکی مقبولیت کااندازہ بھارت کی معروف انٹرنیٹ پرسنیلٹی اور صحافی فریدون شہریار کے حالیہ کمنٹ سے لگایا جاسکتا ہے جس کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہواہے۔

بالی ووڈ شخصیات کے انٹرویوز کرنے والے معروف بھارتی صحافی فریدون شہریار نے حال ہی میں ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش ظاہر کی ہے،فریدون شہریار نے ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تُم" میں اُن کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ساتھ ہی ہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، براہ مہربانی بتائیں کہ یہ کس طرح ممکن ہوسکتا ہے۔

بھارتی صحافی کے کمنٹ پر ہانیہ عامر کا توردعمل سامنے نہیں آیا تاہم اداکارہ کے مداحوں نے اُنہیں انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کے مشورے دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل "کبھی میں کبھی تُم"میں ہانیہ عامر کے ہمراہ فہد مصطفیٰ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں،یہ ڈرامہ یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔