انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض) لاہور اور گوجرانوالہ بورڈ نے انٹرمیدیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ لاہور میں انٹرمیڈیٹ پارٹ 2امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60.45 فیصد رہا.
انٹرمیڈیٹ پارٹ 2امتحانات میں رواں سال ایک لاکھ 90ہزار امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 1لاکھ 14ہزار 985امیدوار پاس جبکہ 75 ہزار سے زائد امیدوار فیل ہوئے۔امیدوار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن نتائج معلوم کرسکیں گے۔
ادھر گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا،چیئرمین بورڈ کے مطابق امتحان میں ایک لاکھ 42 ہزار 834 امیدواروں نے شرکت کی، 89 ہزار 19 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 62.32 فیصد رہا، امتحان میں مجموعی طور پر 33 میں سے 17 پوزیشنیں لڑکیوں لے کر میدان مارلیا۔
ہدا خالد نے 1200 میں سے 1158 نمبر لیکر مجموعی طور پر بورڈ پہلی پوزیشن، علی حسن نے 1157 نمبر لیکر دوسری اور عمائمہ طارق نے 1155 نمبر لیکر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل ک
گوجرانوالہ میں پوزیشن ہولڈرز امیدواروں کے اعزاز میں تقریب قائد اعظم پبلک سکول میں جاری ہے۔