ہانیہ عامر،ہمایوں سعید،عدنان صدیقی،ندایاسرکی زندگیوں میں کیاہونےوالاہے؟ماہرین نجوم نے بتادیا

ہانیہ عامرکےلیے2025ء"ٹرننگ پوائنٹ"ثابت ہو گااورکچھ بہت بڑا ہونےوالا ہے

Sep 04, 2024 | 11:53:AM
ہانیہ عامر،ہمایوں سعید،عدنان صدیقی،ندایاسرکی زندگیوں میں کیاہونےوالاہے؟ماہرین نجوم نے بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ہانیہ عامر،ہمایوں سعید،عدنان صدیقی،ندایاسر،فوادخان،ساحرلودھی اوردیگر فنکاروں کی زندگیوں میں کیاہونےوالاہے؟ماہرین نجوم نے بتادیا۔

 معروف میزبان مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں گزشتہ روز 3 نجومیوں نے بطور مہمان شرکت کی،اس دوران مدیحہ نقوی نے اپنے مہمانوں سے متعدد فنکاروں کےمستقبل سے متعلق سوالات پوچھے۔

تینوں نجومیوں نے سینئراداکارعدنان صدیقی سے متعلق کہا کہ عدنان صدیقی کا آنےوالا سال بہت سی کامیابیوں سے بھرا ہو گا،وہ کاروبار کریں یا کوئی بھی انویسٹمنٹ، دن دوگنی رات چوگنی ترقی پائیں گے۔

معروف اداکارفواد خان سے متعلق ماہرِنجوم کا کہنا تھا کہ بہت لوگ سوچ رہے تھے کہ بس اِن کا کیریئر اب ڈوب گیا مگر ایسا نہیں ہے، آنےوالا سال فواد خان کے لیے خوب شہرت اور کامیابیاں لا رہا ہے۔

خوبرواداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے ماہرِنجوم نے کہا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی،بہت معصوم انسان ہیں،انہیں پاگل بنانا بہت آسان ہے،وہ بہت جَلدی باتوں میں آ جاتی ہیں،آنےوالا سال2025ء اِن کے لیے "ٹرننگ پوائنٹ"ثابت ہو گاکیونکہ ان کی زندگی میں کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔

ہمایوں سعید سے متعلق ماہرِ نجوم نے بتایا کہ ہمایوں سعید کو ماضی،حال اور مستقبل قریب میں بھی یہی عزت اور شہرت حاصل رہے گی کیونکہ پیسہ اور شہرت ان کی جانب خود کھنچا چلا آتا ہے،وہ جو بھی کاروبار کریں گے کامیاب رہیں گے،آنےوالا سال ان کےلیے تھوڑا بہت مشکلات بھی لائے گا مگر مکمل طور پر سب ٹھیک رہے گا۔

ندایاسر سے متعلق ماہرِ نجوم نے کہا کہ ان کاآنےوالا سال اچھا ثابت ہو گا اور 2025ء ان کے لیے سرپرائز بھی لا رہا ہے۔

ساحر لودھی سے متعلق ماہرین نے کہا کہ ان کے اوپر جو قدرتی طور پر زندگی کے 7 برے سال آئے تھے وہ رواں سال 29 اکتوبر کو ختم ہو جائیں گے،انہیں میزبانی کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی جاری رکھنی چاہیے تھی ،آنےوالے سال میں ساحر لودھی کو بہت سی کامیابیاں ملیں گی۔