خلیل الرحمٰن قمر کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت مسترد

Sep 04, 2024 | 11:58:AM
خلیل الرحمٰن قمر کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمے کی سماعت کی، خلیل الرحمن قمر کی جانب سے وکیل زین علی قریشی اور مدثر چوہدری نے دلائل دیئے،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ آمنہ عروج نے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

خیال رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کا معاملہ جولائی کے آغاز میں سامنے آیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریبا تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

بعد ازاں ڈراما ساز کی آمنہ عروج کے ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی لیک ہوئی تھیں اور پولیس نے اس پر بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

آمنہ عروج اور ان کے دیگر ساتھی ملزمان ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں، 17 اگست کو ملزمان کو مزید 15 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔