بجلی بلوں کی سبسڈی پر آئی ایم ایف کو اعتراض ہے تو بات ہوسکتی ہے : عظمیٰ بخاری

Sep 04, 2024 | 12:06:PM

(24نیوز) وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کی سبسڈی پر آئی ایم ایف کو اعتراض ہے تو بات ہوسکتی ہے، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے قرض بلاسود ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی ماہانہ 14 ہزار روپے قسط رکھی گئی ہے، اس قرض کی ادائیگی 7 سال میں ہو گی، اپنا گھر ہر انسان کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے، تمام پروگرامز کی فنڈنگ اور تفصیلات کے بعد اعلان ہوتا ہے,انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑی تعداد میں لوگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے اپلائی کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز اپنی چھت اپنا گھر پروگرام لائیں، 78ہزار سے زائد لوگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا بینکس اور دیگر ادارے ایسے پروگرام کیلئے سروس چارجز لیتے ہیں، پنجاب حکومت سروسز چارجز اور ٹیکس خود ادا کرے گی، اس پروگرام میں 2 لاکھ 40 ہزار کالز آ چکی ہیں,ان کا کہنا تھا اس پروگرام کیلئے قرضوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز ہر ماہ اس پروگرام کی خود بیلٹنگ کریں گی، دیکھا جائے گا کہ وہ افراد شامل نہ ہوں جو فتنہ فساد یا مقدمات میں نامزد ہیں۔

وزیرِاطلاعات پنجاب  کا کہنا تھا صوبوں کے وزیراطلاعات نہار منہ سویرے سویرے مخالفین کے خلاف بیان جاری کرتے ہیں، باقی صوبے وزیراعلیٰ مریم نواز کو کاپی کرتے ہیں، مریم نواز نے سارے صوبوں کو یاد کرایا کہ روٹی کی قیمت کم کرنی چاہئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایئر ایمبولینس پر بھی تنقید کی گئی، مخالفین نے پھر کہا کہ ہم بھی ایئر ایمبولینس لائیں گے,انہوں نے کہا پٹرول کی قیمت کم ہوئی تو تاریخ میں پہلی بار کرائے بھی واپس کروائے گئے، دوسرے صوبوں میں کرائے کم نہیں ہوئے، دوسرے صوبے نقل کرتے ہیں اور مانتے بھی نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاہور میں پرانی دشمنیاں اور قتل و غارت کی ایک سیریز چل رہی ہے، شہر میں قتل وغارت پر وزیراعلیٰ نےرپورٹ بھی لی، کسی کو گینگ وار،فساد اور حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،  یہ گینگ وار کسی بھی شکل ہو ،زیرو ٹالرنس ہے۔

قبل ازیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں پر 2 ماہ کا عارضی ریلیف دیا گیا ہے، سیاسی مخالفین بجلی بلوں کے ریلیف پر سیاست کررہے ہیں ، پنجاب کے چند علاقوں میں سیلابی ریلوں سےفصلوں کونقصان ہوا ،سیلابی علاقوں میں صحت کے حوالے سے ایمرجنسی صورتحال نہیں، پنجاب میں ڈینگی کنٹرول ہے جبکہ سندھ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد زیاد ہ ہے۔
 

مزیدخبریں