( فاران خان)خبردار ہوشیار ،حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈائریا کے کیسز میں دوگنا اضافہ ہو گیا۔
سول ہسپتال کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران سرور کے مطابق یومیہ 100 سے زائد مریض ڈائریا کی علامت کے ساتھ ہسپتال آرہے ہیں۔شہر میں جابجا گندگی کے سبب شہری ڈائریا میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ ڈائریا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں،مثال کے طور پرشہری پانی کو ابال کر استعمال کریں ، گھروں کے آگے گندا پانی جمع نہ ہونے دیں،مرغن غذا اور بڑے گوشت کو کھانے سے اجتناب کریں۔