ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کراچی  پہنچ گئی

مہمان ٹیم آج کراچی کے نجی ہوٹل میں قیام کرے گی اورکل براستہ دبئی ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگی

Sep 04, 2024 | 12:18:PM

(محمدحماد)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد اسلام آباد سے کراچی  پہنچ گئی۔

 بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آج کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں قیام کرے گی اورکل   کراچی سے براستہ دبئی ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگی۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کوکراچی پہنچنے پر مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی اورایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی میں ہوٹل لے جایاگیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے  پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے شکست دی ہے۔

مزیدخبریں