(راو دلشادحسین) "نئے دور کا نیا لاہور"وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے دو میگا پراجیکٹس کا افتتاح کر دیا،ایم پی اے سمیع اللہ خان اور غزالی بٹ بھی ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پیکج ٹو اور راوی برج توسیعی منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ،کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کے اہم داخلی و خارجی راستے پر بابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل کرلی گئی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےاطراف کی آبادیوں کی سہولت کے پیش نظر بند روڈ سروس لین کی مزید توسیع کا حکم دے دیا اور بند روڈ پراجیکٹ پر پودا بھی لگایا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بند روڈ کوریڈور ا اور راوی برج کا دورہ کیا اور سروس روڈ کا جائزہ لیا ، اس کے علاوہ "نیازی انٹرچینج تا سگیاں" اور"سگیاں تا بابوصابوانٹرچینج" پراجیکٹ پر تعمیرات کا کام مکمل ہوگیا،7.5 کلومیٹر پر محیط کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کی دونوں اطراف میں سروس لائن روڈ بھی کھول دی گئی۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروقاور چیف انجینئر اسرار سعید نے پراجیکٹس پر بریفنگ دی ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سروس روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈرین کی مرمت و بحالی کا بھی کام کیا گیا ہے، بند روڈ سروس روڈ پر 5 وہیکلر اور 4 پیڈسٹرین سب ویز بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مہنگا،سٹاک ایکسجیچ میں مثبت رجحان
انہوں نےمزید بتایا کہ بابو صابو چوک پر 1.5 ارب سے زائد مالیت کی 16 کنال 6 مرلہ اراضی پر تجاوزات ختم کرکے گرین بیلٹ اور پارک بھی بنایاگیا،دریائے راوی پر 540 میٹر طویل چار لین پر مشتمل برج تعمیر کیا گیا ہے،راوی برج منصوبے سے شاہدرہ،کوٹ عبدالمالک،شیخوپورہ، کالاشاہ کاکو،لاہو ررنگ روڈ ودیگرملحقہ آبادیاں مستفید ہوں گی۔
ڈی جی ایل ڈی اے نےبریفنگ میں مزید بتانا تھا کہ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈورسے گلشن راوی،ساندہ، چوہان روڈ، سگیاں، شیراکوٹ، شفیق آباد، رسول پورہ، بلال گنج، منشی ہسپتال، امین پارک ودیگرملحقہ آبادیاں مستفید ہونں گی۔
واضح رہے کہ سینیر منسٹر مریم اوررنگ زیب ، ایم پی اے ثانیہ عاشق، وائس چیرمین ایل ڈی اےمیاں مرغوب احمد , چیرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ، معاون خصوصی ذیشان ملک، راشد نصر اللہ، حافظ نعمان، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان ،سیکرٹری ہاؤسنگ اسد اللہ خان ،سی سی پی او، سی ٹی او اور دیگر بھی موجود تھے۔