توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف سماعت 19 ستمبر تک ملتوی

Sep 04, 2024 | 12:27:PM

 (24نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 19ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی ، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نعیم حیدر پنجوتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل نےالتواء کی استدعا کر دی ، نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ گزشتہ روز فواد چودھری نے 19 ستمبر تک کیس کے التوا کی درخواست دی تھی،جس پر ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ وہ کیس الگ ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس الگ ہے، نعیم پنجوتھ نے کہا کہ مختلف کیسز میں مصروفیت کے باعث نہیں آ سکے،ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینی چاہئیے تھی۔

حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کیخلاف گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونا تھے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ کے آرڈرزکے مطابق بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہو سکتے ہیں ۔

نعیم پنجوتھ نے عدالت میں کہا کہ جیل حکام کے مطابق ویڈیو لنک کی سہولت موجود نہیں، الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں