متنازع ٹویٹس کیس , اعظم سواتی کیخلاف کیس کا ٹرائل شروع کرنے کیلئے تاریخ مقرر

Sep 04, 2024 | 12:29:PM
متنازع ٹویٹس کیس , اعظم سواتی کیخلاف کیس کا ٹرائل شروع کرنے کیلئے تاریخ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف کیس کا ٹرائل شروع کرنے کیلئے 21 ستمبر کی تاریخ مقررکردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت ہوئی، پیکا ایکٹ عدالت کے جج افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی ، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ،دوران سماعت جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیئے کہ کیس کا ٹرائل شروع کرنا ہے مشاورت سے کوئی ایک تاریخ بتا دیں جس پر وکیل اعظم سواتی نے کہا کہ 14 ستمبر کے بعد کی کوئی بھی تاریخ رکھ لیں ہم حاضر ہیں۔

جج افضل مجوکا نے کہا کہ آپ کو دن کا تو کوئی مسئلہ نہیں ناں کہ کس دن سماعت رکھنی ہے ، جیسے ضمانت پر بروقت فیصلہ کیا تھا اسی طرح سے ٹرائل بھی چلے گا،وکیل اعظم سواتی نے کہا کہ ہفتے کا دن رکھ لیں ٹرائل کے لیے ہفتے کو اور کہیں پیش نہیں ہونا ، جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیئے کہ 21 ستمبر کو کوئی بڑا کیس نہیں 21 تاریخ رکھ لیتے ہیں ٹرائل کے لیے ، جج افضل مجوکا عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ۔

خیال رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج ہیں۔