ہوم سیریز میں بنگلہ دیش سے شکست پاکستان کو بدترین مقام پر لے آئی

پاکستان شکست کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان کی یہ پوزیشن 59 سال بعد اس مقام پر گری ہے

Sep 04, 2024 | 12:43:PM
 ہوم سیریز میں بنگلہ دیش سے شکست پاکستان کو بدترین مقام پر لے آئی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بنگلہ دیش کی پاکستان کو ہوم سیریز میں شکست بدترین مقام پر لے آئی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی  تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں 59 سال کی بد ترین  مقام پر پہنچ گئی ۔

پاکستان کی بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد  آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ اپ ڈیٹ ہوئی ہے۔پاکستان شکست کے بعد 8 ویں نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان کی یہ پوزیشن 59 سال بعد اس مقام پر گری ہے۔

آخری بار پاکستان 1965 میں اس مقام پر تھا،جب ٹیسٹ کرکٹ کی شروعات میں تھا۔بنگلہ دیش 2 میچز کی جیت کے ساتھ 66 درجہ چھلانگ لگاکر ٹیسٹ رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر ہے۔رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلے،بھارت دوسرے،انگلینڈ تیسرے،جنوبی افریقا،نیوزی لینڈ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز نمبر 4 سے نمبر 8 پر ہیں۔

ضرورپڑھیں:بنگلہ دیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

 یہ تو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ہے لیکن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں بنگلہ دیش چھلانگ لگاکر چوتھے اور پاکستان گر کر 8 ویں نمبر ہے۔