تعلق اگر زہریلا ہو جائے تواسے نبھانا ضروری نہیں،محب مرزا
شادی نبھانے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے لیکن ہر صورت نبھانے کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارمحب مرزانے شادی شدہ لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئےکہاہے کہ تعلق اگر زہریلا ہوجائے تو اسے نبھانا ضروری نہیں ہے۔
محب مرزا نے حال ہی میں "بی بی سی اردو"کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے ڈرامہ سیریل "جفا" میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرے میں تقریباً ہرانسان کسی نہ کسی صدمے کا شکار ہوتا ہے جس کا انسان کی شخصیت پربھی اثر پڑتا ہے،ڈرامہ سیریل"جفا"میں میرا کردار اسی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ اگر کسی صدمے کا انسان کی شخصیت پر زیادہ اثر ہو رہا ہے تو اسے تھراپی کی ضرورت ہے۔
معروف اداکار نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی کو نبھانے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے لیکن ہر صورت شادی کو نبھانے کا دباؤ نہیں ہونا چاہیے،میں یہاں پرطلاق کو فروغ دینے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن اگر تعلق زہریلا ہو جائے تو اسے نبھانا ضروری نہیں ہے۔
محب مرزا نے کہا کہ سائنس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انسان مستقل اذیت بھری صورتِحال میں رہے گا تواسے کوئی نہ کوئی بیماری ضرور لگ جائے گی،اس لیے میرا خیال ہے کہ اتنی کڑواہٹ کسی کو بھی زندگی میں نہیں پالنی چاہیے۔