میری شادی میں والدین کیوں شریک نہیں ہوئے؟مدیحہ امام نے وجہ بتادی

  شوہرموجی بسر کا تعلق اروناچل پردیش بھارت سے ہے لیکن شادی دبئی میں ہوئی تھی

Sep 04, 2024 | 13:14:PM

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی میں والدین کی عدم شرکت کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے دو ماہ قبل ایک پاکستانی میگزین کو خصوصی انٹرویومیں اپنے کیریئر سمیت شوہرموجی بسر سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی تھی۔

اداکارہ نے اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کا تعلق اروناچل پردیش بھارت سے ہے لیکن ہماری شادی دبئی میں ہوئی جس میں میرے والدین نے شرکت نہیں کی تھی کیونکہ جب شادی کی تاریخ طے ہوئی تو میرے والد ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے والدہ بھی میرے نکاح میں شرکت نہیں کرسکیں،پھر بہنوں کی موجودگی میں میرا نکاح ہوا جبکہ والدین بذریعہ ویڈیو کال نکاح میں شریک ہوئے۔

مدیحہ امام نے کہا کہ ہم نے والد کی مکمل صحت یابی تک ولیمہ ملتوی کردیا تھا اورنکاح کے 4 ماہ بعد دبئی میں ہی ولیمہ کیا۔

اداکارہ نے شوہراوراپنی عُمرمیں فرق کے حوالے سے کہا کہ میرے شوہرموجی بسرمجھ سے ساڑھے چار سال چھوٹے ہیں،عُمر کے فرق کی وجہ سے ہماری ذہنی سوچ  میں بھی فرق ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ یہ فرق ختم ہوجائے گا۔

مدیحہ امام نے مزید کہا کہ جب موجی نے مجھے شادی کے لیے پرپوز کیاتو اُس وقت میری عمر 31 سال تھی،ہم دونوں ہی شادی کو لیکرسنجیدہ تھے لہٰذا میں نے فوراَہاں کردی تھی۔

مدیحہ امام نے سال 2023ء میں دبئی میں شادی کرکے سب کوحیران کر دیا تھا، ان کے شوہرموجی بسربھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017ء میں بالی ووڈ کی مقبول فلموں "دی سک" اور"لُکا چُھپی"میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیاتھا۔

مزیدخبریں