اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول

Sep 04, 2024 | 13:16:PM
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ بہارہ کہو پولیس کو موصول ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ علی امین کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے،وکیل علی  امین نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی طبی بنیادوں پر حاضری معافی  کی درخواست مسترد کردی اور علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جو کہ تھانہ بہارہ کہو کو موصول بھی ہو گئے، ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو وارنٹ گرفتاری کی فوری تعمیل کا حکم بھی دے دیا گیا، ورنٹ گرفتاری پر علی امین گنڈا پور کے ڈی آئی خان گھر کا پتہ بھی درج ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ورنٹ گرفتاری سے متعلق وزیر اعلی ہاؤس پشاور کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے، اسلام آباد پولیس نے علی امین کے وکلا سے بھی وارنٹ کی تعمیل کروا دی ہے۔