ناقص پرفارمنس کا انجام، بابراعظم ٹاپ 10 بلے بازوں سے باہر

Sep 04, 2024 | 13:41:PM
ناقص پرفارمنس کا انجام، بابراعظم ٹاپ 10 بلے بازوں سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

مسلسل ناقص کاکردگی کے باعث بابراعظم ٹاپ 10 بلےبازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے، بابراعظم 3 درجے تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان کے محمد رضوان کی 10 ویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کی نمبرون پوزیشن مزید مستحکم ہے۔

 ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، ایک درجے تنزلی کے بعد شاہین آفریدی کا11 واں نمبر ہے۔