(24نیوز)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرمملکت آصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے،اجلاس میں قانون سازی کیلئے متعدد بلز پیش ہوں گے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور نہیں ہو سکے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری ہو گا۔