خریداروں کے وارے نیارے،سونا مزید سستا ہوگیا

Sep 04, 2024 | 15:03:PM
خریداروں کے وارے نیارے،سونا مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سونا مزید سستا ہو گیا، سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے تولہ ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کے فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہو گئی،جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 60 ہزار  100 روپے ہوگئی۔

 10  گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے  کمی سے 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے کا ہوگیا ۔

اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 50 روہے کی کمی واقع ہوئی ،  جس سے چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 2486.28 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی  سونا 17 ڈالر سستا ہوکر 2481 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار کی کمی ہوئی تھی، اس طرح 2 روز میں سونے کے نرخوں میں 2400 روپے کی کمی ہو ئی ، جبکہ دس گرام سونا 1200 روپے سستا ہو گیا۔