بیرسٹر گوہر کی سردار اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست

Sep 04, 2024 | 15:38:PM
بیرسٹر گوہر کی سردار اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم سردار اختر مینگل سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں ۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سردار اختر مینگل سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں ، میں نہیں سمجھتا یہ کوئی اچھا کام ہے ، ان سے کہتے ہیں کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اسمبلی کا فورم مت چھوڑیں ۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کا  کہنا تھا  کہ استعفے دینا ایک موومنٹ ہوتی یہ پوری دنیا میں ہوتا ہے ، لیکن اس طرح احتجاجاً پارلیمنٹ چھوڑ دینا یہ ٹھیک نہیں ہے۔