کوشش کریں گے کہ سردار اخترمینگل کی ناراضگی ختم کریں اور ساتھ چلیں، رانا ثنا اللہ

Sep 04, 2024 | 15:58:PM
کوشش کریں گے کہ سردار اخترمینگل کی ناراضگی ختم کریں اور ساتھ چلیں، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہناہے کہ سردار اختر مینگل ہمارے بھائی ہیں، کوشش کریں گے کہ انکی ناراضگی ختم کریں اور ساتھ چلیں۔

  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی وفد کے ہمراہ بی این پی رہنما سردار اختر مینگل سے ملاقات  کیلئے  پارلیمنٹ لاجز پہنچے ہیں، جہاں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کی ، ملاقات میں خالد مگسی، اعجاز جھکرانی ،جمال مینگل سمیت دیگر شریک ہیں ۔

ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی و دیگر نے سردار اختر مینگل سے استعفی واپس لینے کی درخواست کی ہے ,اس حوالے سے رہنما مسلم لیگ ن و سابق وزیر رانا ثنااللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل ہمارے بھائی اور سینئرسیاستدان ہیں، مینگل کی بلوچستان میں بہت اہمیت ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ سردار اخترمینگل نےاستعفی دے کر اپنے حلقے کے عوام اور ہمیں سرپرائز دیا ہے ، آج سے پہلے اس طرح کی کوئی بات وہ ہمارے نوٹس میں نہیں لائے ،کوشش کریں گے کہ ان کی ناراضی ختم کریں اور ساتھ لے کرچلیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیلپ کا انوکھا سروے، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامیوں میں شادی کا ہونامشکل قرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی این پی رہنما سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا ، انہوں  نے کہا کہ میں آج استعفی کا اعلان کرتا ہوں، میں اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہیں کرسکا65 ہزار لوگ مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سب سے معافی مانگتا ہوں ۔

سردار اختر مینگل کاکہنا تھا کہ خود اس ریاست سے، اداروں سے اور سیاسی جماعتوں سے میں مایوس ہو چکا ہوں، محمود خان اچکزئی اس امید سے ہیں کہ شاید ان کو اس پارلیمنٹ سے ان کو کچھ ملے گا، ہم نے اس ملک کے ہر ادارے کے دروازے کھٹکھٹائے لیکن ہماری بات نہ سنی گئی۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل این اے256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔