عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما سینیٹر زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے۔
اے این پی کے سینئر رہنما زاہد خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایک نظریے اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے، بدقسمتی سے ملک میں جو سیاست سے چل رہی ہے اس میں نظریہ کہیں نہیں ہے، ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات اس قابل نہیں ہیں کہ میں مزید سیاست کر سکوں۔
رہنما اے این پی زاہد خان کامستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا، ابھی یہی بہتر ہے کہ میں سیاست چھوڑ دوں۔
یاد رہے کہ چند دن قبل بزرگ سیاستدان اور اے این پی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے بھی آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا، غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ 2024 کا الیکشن میں نے 85 سال کی عمر میں لڑا اب صحت مزید انتخابی سیاست کی اجازت نہیں دیتی، ہم شہیدوں کے امین ہیں، سیاست سے علیحدگی اختیار نہیں کی، مرتے دم تک سیاست کرتا رہوں گا۔