سپریم کورٹ: زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Sep 04, 2024 | 16:17:PM

 (امانت گشکوری)  سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ 

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوگئی ۔ 16 سے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں 861 مقدمات کا اضافہ ہوا۔ 

رپورٹ کے مطابق سول 33 ہزار 269 اور فوجداری 10 ہزار 335 اپیلیں زیر التوا ہیں ۔ سپریم کورٹ میں 28 از خود نوٹسز زیر التوا ہیں۔  2 ہزار 64 نظرثانی درخواستیں زیر التوا ہیں،اس کے علاوہ ایچ آر سیل کی 134 درخواستیں اور  3 ہزار 361 جیل پیٹیشنز بھی زیر التوا ہیں ۔

مزیدخبریں