اسلام آباد کے تھانوں میں بند موٹر سائیکلز کی فروخت کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانوں میں بند موٹرسائیکلز فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ارسلان شاہزیب نے تھانے میں بند موٹر سائیکلز کی فروخت پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث دو اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے ، دوران انکوائری پولیس اہلکاروں پر الزامات ثابت پائے گئے،برطرف ہونے والوں میں تھانہ ترنول کا مال خانہ محرر حق نواز شامل ہیں ، کمپیوٹر آپریٹر مقبول شاہ کو بھی برطرف کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان نے 60کے قریب موٹر سائیکل فروخت کئے،مال خانہ محرر کرپشن اور خورد برد میں بھی ملوث پایا گیا،ایس ایس پی کی جانب سے برطرفی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔