روپے کی تنزلی کا سفر جاری، ڈالر مزید مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات روپے کی تنزلی نہ روک سکے ،روپے کے مقابلے میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278.70 روپے سے بڑھ کر 278.77 روپے پر بند ہوا، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام مثبت اعشاریوں پر ہوا ہے ، 100 انڈیکس 491 پوانٹس کے اضافے سے ، 78 ہزار 849 کی سطح پر بند ہوا ،آج 17 ارب روپے مالیت کے 96 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
اوپن مارکیٹ کی باتیں کریں تو ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوکر 280.25 روپے کا ہوگیا ،یوور 77 پیسے اضافے سے 309.87 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 77 پیسے مہنگا ہوکر 367.70 روپے ،یو اے ای درہم 6 پیسے اضافے سے 76.25 روپے ،سعودی ریال 6 پیسے اضافے سے 74.52 روپے کا ہوگیا۔