سردار اختر مینگل کا اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کو بڑا جھٹکا ، پی ٹی آئی رہنما ناراض

Sep 04, 2024 | 18:21:PM
سردار اختر مینگل کا اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کو بڑا جھٹکا ، پی ٹی آئی رہنما ناراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) حکومت سے ناراض  سردار اختر مینگل نے اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کو بڑا جھٹکا دیدیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سردار اختر مینگل کیلئے بلائے جانے والے اپوزیشن  کے اجلاس میں اختر مینگل  خود ہی شریک نہ ہو ئے ،اپوزیشن نے اپنے اجلاس میں اختر مینگل کو مدعو کیا تھا ، سردار اختر مینگل کی جگہ ساجد ترین کے آنے پر اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا۔
اختر مینگل کے نا آنے پر رؤف حسن ناراض ہو کر چلے گئے ،24 نیوز نے جب پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا کہ اجلاس میں اختر مینگل نہیں آئے ؟ تو رؤف حسن نے بے دلی سے جواب دیا کہ آجائیں گے ۔