(عثمان خان) سودی نظام کا خاتمے اور ختم نبوت سے متعلق دیئے گئے فیصلے پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے نام خط لکھ دیا، خط کے متن کے مطابق وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کی گئی، وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو 5 سال کے اندر سود سے پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں اہم کامیابی مل گئی
خط میں مزید کہا گیا کہ فیصلے کے خلاف مختلف بنکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے، ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ لائق تحسین ہے، تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سےمسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔