اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ ٹینڈر کی تاریخ میں پانچویں بار توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید) ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کی تاریخ میں پانچویں بار توسیع کردی گئی۔
ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ کے لئے ٹینڈر کی تاریخ میں 7 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، سول ایوی ایشن نے ٹینڈر توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
دوسری جانب ذرائع وزارت ہوابازی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں عدم دلچسپی کے باعث ٹینڈر کی تاریخ میں مزید توسیع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو پنجاب میں اہم کمیٹی کی چیئرمین شپ مل گئی
واضح رہے کہ حکومت اسلام آباد کے بعد کراچی اور لاہور ایرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔