پاک مصر ملٹری کوآپریشن کمیٹی کا 14 واں اجلاس، دوطرفہ دفاعی تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) پاک مصر ملٹری کوآپریشن کمیٹی کا 14 واں اجلاس ہوا جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے تمام شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت دفاع کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک مصر ملٹری کوآپریشن کمیٹی کا 14 واں اجلاس ہوا، قائم مقام سیکرٹری دفاع میجر جنرل عامر اشفاق کیانی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی، مصری وفد کی قیادت آرمڈ فورسز آپریشنز اتھارٹی کے اسسٹنٹ ہیڈ عبدالرحمٰن محمود واحدن نے کی، ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون کے تمام شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وفود نے سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی ماحول سمیت مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیا، دفاعی تربیت، وفود کے دوروں اور دفاعی آلات کی مشترکہ پیداوار سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، وفود کے رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی سے متعلق شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا چیف جسٹس کے نام خط، متن بھی سامنے آ گیا
واضح رہے کہ پاکستان مصر ملٹری کوآپریشن کمیٹی کا 15واں دور مصر میں ہوگا۔