عرفی جاوید کے ساتھ 15 سالہ لڑکے کی سر عام شرمناک حرکت

Sep 04, 2024 | 20:53:PM
عرفی جاوید کے ساتھ 15 سالہ لڑکے کی سر عام شرمناک حرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بھارتی ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت پانے والی اداکارہ عرفی جاوید آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل  ہو رہی ہوتی ہیں اور وجہ ہوتی ہے ان کا نازیبا لباس لیکن اب وہ ایمیزن پرائم ویڈیو پر آئی سیریز ”فالو کرلو یار“ کی وجہ سے خبروں میں بنی ہوئی ہیں، لیکن اسی دوران ان کیساتھ ایک لڑکے نے بھرے مجمعے میں شرمناک حرکت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنی آب بیتی سب کے ساتھ شیئر کی ہے انہوں نے لکھا کہ ’کل میرے اور میری فیملی کے ساتھ کچھ بہت برا ہوا۔ پیپرازی (شوبز شخصیات کو کور کرنے والے جرنلسٹ) میرا فوٹوشوٹ کر رہے تھے کہ اسی دوران وہاں سے بائیک پر کچھ لڑکے گزرے، جن میں سے ایک نے مجھ سے پوچھا ”What is your body count“۔

 

 
 خیال رہے کہ ”باڈی کاؤنٹ“ کی اصطلاح مغرب میں جسمانی تعلقات یا قتل کئے گئے افراد کی تعداد کیلئے استعمال ہوتی ہے،عرفی جاوید نے مزید بتایا کہ اس لڑکے کی عمر بمشکل 15 سال رہی ہوگی، اس نے میری فیملی اور میری ماں کے سامنے ایسی حرکت کی،انہوں نے ساتھ ہی ایک دوسری ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ میرے چہرے سے دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنی پریشان ہوگئی تھی میرا دل کررہا تھا کہ میں اس لڑکے کو وہیں سب کے سامنے طمانچہ ماروں، اداکارہ عرفی جاید نے ساتھ ہی لکھا کہ برائے کرم اپنے بچوں کو خواتین کی عزت کرنا سکھائیں، مجھے اس لڑکے کے والدین کیلئے کافی برا لگ رہا ہے۔