راہول ڈریوڈ راجستھان رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر

Sep 04, 2024 | 21:29:PM
راہول ڈریوڈ راجستھان رائلز کے ہیڈ کوچ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) فرنچائز راجستھان رائلز کے ہیڈ کوچ بن گئے۔

سال 2013 میں پروفیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد سابق بھارتی کپتان اور لیجنڈری بلے باز راہول ڈریوڈ نے کوچنگ کے میدان میں قدم رکھا، اسی سال کے آئی پی ایل سیزن میں انہوں نے راجستھان رائلز کے ڈائریکٹر اور منٹور کے طور پر خدمات کا آغاز کیا، 2 سال بعد راجستھان رائلز کو چھوڑ کر وہ دہلی کیپیٹل کے ساتھ منسلک ہو گئے اس کے بعد بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی، پھر انڈین نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کے طور پر خدمات سر انجام دیں اس کے بعد انہوں نے بھارتی نیشنل ٹیم کی کوچنگ شروع کی۔

1996 میں کرکٹ سے منسلک ہونے والے راہول ڈریوڈ نے اب تک کرکٹ سے کنارہ کشی نہیں کی، پروفیشنل کرکٹ کے بعد کوچنگ کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اب ایک مرتبہ پھر سے کوچنگ خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے بعد ایک اور سابق لیجنڈری کرکٹر نانا بن گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ آئی پی ایل کی فرنچائز راجستھان رائلز کے ساتھ ایک بار پھر سے منسلک ہو گئے ہیں اس بار انہوں نے بطور ہیڈ کوچ راجستھان رائلز میں شمولیت اختیار کی ہے۔