محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

Sep 04, 2024 | 21:41:PM
محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، محکمہ داخلہ پنجاب نے ان تقروتبادلوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فرخ رشید کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی تعینات کر دیا گیا، کامران حیدر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد، ملک لیاقت علی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان، ڈاکٹر محمد صدیق گل ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان، محمد جہانگیر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال، حق نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین، وحید خان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا تعینات ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ناراضگی جوتے کی نوک پر، نیپال کے فیصلے سے ساری دنیا حیران

اسی طرح محمد ابوبکر عبداللہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور، محمد مصعب بلال ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور، کامران مقبول ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل لاہور، شہزاد اختر فاروق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل قصور، نوید اسلم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد اور افضال احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ تعینات ہو گئے۔