صوابی :شہرام خان ترکئی کے ڈیرے پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں جاں بحق

Sep 04, 2024 | 23:32:PM
صوابی :شہرام خان ترکئی کے ڈیرے پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوارالحق)صوابی کے علاقہ ترکئی میں ایم این اے شہرام خان ترکئی کے ڈیرے پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں جاں بحق ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی اور سابق سینیٹر لیاقت خان ترکئی کے ڈیرے ترکئی ہاؤس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،جب با مسلح منیر خان سکنہ ترکئی ڈیرے کے اندر جانا چاہتا تھا چوکیدار کے روکنے پر دونوں کی آپس میں تکرار ہوئی جس پر ملزم منیر خان نے پستول سے فائرنگ کر دی جس سے گل نواس سکنہ بڈھ بیر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزم کا پیچھے کرتے ہوئےملزم پر فائرنگ کی جس سے ملزم منیر خان بھی جاں بحق ہوگیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔