انڈونیشیا: کارگو جہاز  اور ماہی گیر کشتی میں تصادم،17 افراد لاپتہ

Apr 05, 2021 | 08:40:AM

(24 نیوز)انڈونیشیا  کے مرکزی جزیرے جاوا کے ساحلی آبی علاقے میں مال بردار جہاز  اور ماہی گیر کشتی کے مابین تصادم کے بعد 17 افراد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ دیدن ریداونسیا نے بتایا کہ ہفتے کے روز دیر رات انڈونیشیو ضلع کے ساحلی آبی کنارے پر ایک مچھلی پکڑنے والی کشتی نے انڈونیشیا کے کارگو جہاز 'ایم وی ہبکو پائیوینر' سے ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی۔ اس کشتی میں 32 افراد سوار تھے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اوشین ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کشتی میں سوار 15 افراد کو بچایا لیا گیا اور مقامی ماہی گیر اور بحریہ کے دیگر لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ  نے بتایا کہ بورنیو جزیرے سے خام تیل لیکر آ رہے ایک کارگو جہاز کو کھڑا کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کا 'پروپیلر' مچھلی پکڑنے والے جال میں پھنس گیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے مصر کی سویز نہر میں تقریباً ایک ہفتے تک پھنسے رہے مال بردار جہاز کو ہٹا دیا گیا ہے ، جس کے ساتھ ہی اس نہر میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ جہاز کا نام ایم وی ایور گیون ہے ، جو تقریباً 400 میٹر لمبا اور 59 میٹر چوڑا تھا۔ یہ مال بردار جہاز چین سے نیدر لینڈ کی جانب جا رہا تھا ۔ گزشتہ ہفتے سویز نہر میں اس جہاز کے پھنسنے سے کم از کم 367 جہاز پھنس گئے تھے۔ اب راستہ کھلنے سے یہ جہاز یہاں سے گزر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی ملکہ حسن کو خوبصورتی کا ٹائٹل راس نہ آیا، دوست نے قتل کر دیا
 


 

مزیدخبریں