تہمینہ دولتانہ کے بھائی سے 48 ایکڑ اراضی واگزار کرا لی گئی

Apr 05, 2021 | 09:29:AM

 (24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب نے کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام نے وہاڑی میں مسلم لیگ نون کی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ سے 48 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی ہے۔ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کےمطابق سابق رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ 15 سال سے محکمہ آبپاشی کی 48 ایکڑ اراضی پر قابض تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے ریفرنس پر مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس کی مدد سے اراضی واگزار کرواکے محکمہ آبپاشی کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ اراضی پر کھڑی فصلیں بھی بحق سرکار ضبط کرلی گئیں ہیں۔
 

مزیدخبریں