مودی کیا بھگوان ہو تم، خود کو کیا سمجھتے ہو ،ممتابینرجی 

Apr 05, 2021 | 09:39:AM

(24 نیوز)بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نےحیرت کا اظہار  کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیا وزیراعظم نریندرمودی ”بھگوان یا غیر معمولی انسان“ ہیں جو ریاستی اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں حالانکہ رائے دہی کے 6مرحلے ابھی باقی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے ضلع ہگلی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی سیاسی جماعت ٹی ایم سی کی سربراہ ممتابینرجی نے انڈین سیکولر فرنٹ یا اس کے بانی عباس صدیقی کا نام لئے بغیر کہا کہ بی جے پی اقلیتوں کے وو ٹ کاٹنے ”ایک شخص کو “ پیسہ دے رہی ہے۔ ممتابینرجی نے مودی سے سوال کیا کہ آپ خود کو کیا سمجھتے ہیں’’ کیا آپ بھگوان یا غیر معمولی انسان ہیں‘‘۔ مودی نے انتخابی جلسوں میں کہا تھا کہ بنگال میں بی جے پی کی حکومت بننے والی ہے۔ ٹی ایم سی سربراہ نے الزام عائد کیا کہ مودی کے حالیہ دور بنگلہ دیش کی وجہ سے وہاں فسادات پھوٹ پڑے۔ انہوں نے عباس صدیقی کے درپردہ حوالہ سے کہا کہ ایک نیا آدمی آیا ہے جو اقلیتی ووٹ کاٹنے کی کوشش میں ہے۔ یہ شخص بی جے پی سے پیسہ لے رہا ہے۔ عباس صدیقی کی آئی ایس ایف،سی پی آئی ایم اور کانگریس کے اتحاد سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ یہ شخص فرقہ وارانہ بیانات دیتا رہتا ہے۔ اس سے آگے کچھ نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت۔۔۔ اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ نظر بند

مزیدخبریں