(24 نیوز)انڈونیشیا کےمشرقی جزیروں موسلادھار طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 44 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیاکے مشرقی جزیروں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔سیلابی پانی سےطغیانی کے باعث دریا کنارے بنے ہوئے مکانات اور سڑکیں پانی کے ریلوں میں بہہ گئیں اور پُل ٹوٹ گئے، ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نزدیکی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔تیز تند سیلابی ریلوں سے4 قصبے اور 7 گاؤں بری طرح متاثر ہوئے جبکہ سیلاب اور پانی کے تیز بہائؤ کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا۔انڈونیشن حکام کا کہنا ہےکہ مختلف علاقوں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے40 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد زخمی اور لاپتہ بھی ہیں۔ماہرین موسمیات نے انڈونیشا کے مشرقی علاقوں میں مزید طوفانی بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا: کارگو جہاز اور ماہی گیر کشتی میں تصادم،17 افراد لاپتہ