حکومت کا چینی درآمدکیلئےتیسری بار ٹینڈر جاری کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزارت تجارت نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو چینی کی درآمد کی ہدایت کردی ہے،حکومت کا چینی درآمدکرنےکیلئےتیسری بار ٹینڈر جاری کرنےکا فیصلہ
تفصیلات کے مطابق وزرات تجارت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کو 50 ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت کر دی ، ٹی سی پی مہنگی بولیوں کے باعث پہلے دو ٹینڈرز منسوخ کر چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق مہنگی چینی کے باعث درآمد کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا تھا ،اب حکومت کی طرف سے چینی کی درآمد کے لیے دوبارہ عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو چینی کی درآمد کی ہدایت کردی ہے، ٹی سی پی کی جانب سے 50 ہزار ٹن چینی کا ٹینڈر کل دیے جانے کا امکان ہے ۔واضح رہے عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے اور حکومت کو نسبتاً کم ریٹ پر درآمدی چینی ملنے کی امید ہے ۔
ٹریڈنگ کارپوریشن 50 ہزار ٹن کے مسلسل دو ٹینڈر منسوخ کرچکا ہے ، آخری ٹینڈر میں ٹی سی پی کو 544.10 ڈالر فی ٹن کی بولی موصول ہوئی تھی ۔خیال رہے کم سے کم بولی کے تحت درآمدی چینی کراچی پورٹ پر 90 روپے کلو میں پڑتی ہے ۔