فخر زمان کو رن آؤٹ کرانے کیلئے ڈی کوک کا اشارہ، شعیب اختر کی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فخرزمان کا 193 رنز پر رن آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ پروٹیز وکٹ کیپر ڈی کوک کے مشکوک اشارے کے باعث فخر زمان رن آؤٹ ہوئے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب بھڑاس نکالی۔
جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں ہرا تو دیا لیکن امپائرز کے دو فیصلوں پر شائقین کرکٹ کافی حیران دکھائی دے رہےہیں ۔ سب سے پہلے تو فخر زمان کی لگائی ہٹ پر باؤما سے کیچ ڈراپ ہوا اور گیند کیپ پر لگی لیکن امپائر نے پانچ رنز ایوارڈ نہیں کئے، پھر فخر زمان کا رن آؤٹ جس میں جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کونٹین ڈی کوک کے اشارے واضح طور پر بیٹسمین کی توجہ ہٹانےکا باعث بنے۔
Was #QuintondeKock's conduct to distract #FakharZaman unlawful? THIS is what #ICC's rule states#Quinton #Fakhar_zaman #PakvRSA https://t.co/JoQRaEP8cv
— Afaq Syed???????? (@AfaqSyed13) April 5, 2021
دوسری جانب پنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی کوک نے چیٹنگ کی ۔ میں سے اسے سپورٹس مین سپرٹ نہیں کہوں گا۔ آئی سی سی قانون کے مطابق توجہ ہٹانے پر 5 رنز ملتے ہیں اور گیند بھی دوبارہ ہوتی ہے۔
What a master inning by @FakharZamanLive. Treat to watch. Single handedly brought the game here.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 4, 2021
Sad end to the inning. Deserved a 200.
Was the spirit of the game compromised by South Africa & @QuinnyDeKock69 in that run out??
Full review: https://t.co/bi2f2Qgxij#PAKvSA pic.twitter.com/7Uvt8Ovhpn
ادھر فخر زمان کا رن آؤٹ بھی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا ہے اور اکثر کی رائے ہےکہ ڈی کوک نے فخر کی توجہ ہٹائی۔
بلے باز فخر زمان کا کہنا تھا کہ 200 رنز مکمل نہ ہونے کا افسوس نہیں لیکن ٹیم کو کامیابی نہ دلوانے پر ضرور دکھ ہوا۔
Our Hero best of luck for next, You done a good job#FakharZaman #PAKvsSA #PakistanCricket pic.twitter.com/WzV4fce5IA
— Chaudhry Ashraf (@ashraf681) April 4, 2021
واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دی ہے۔میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے 193 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو رائیگاں گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ساؤتھ افریقہ سیریز کے لیے بہت پرجوش ہوں،فخر زمان