’’تاجدار حرم ہو نگاہ کرم‘‘غلام فرید صابری کو بچھڑے 27 برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فائل فوٹو)(24 نیوز)معروف قوال غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 27 برس بیت گئے،قوالی کے بادشاہ5 اپریل 1994 کو کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق غلام فرید صابری 1930 میں ہندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے ، قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے کراچی میں آباد ہونے والے غلام فرید صابری کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا جس کی قوالی’’ میرا کوئی نہیں تیرے سوا ‘‘نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ دئیے۔70 اور 80 کی دہائی میں ان کے عروج کا دور تھا، اسی زمانے میں انہوں نے’’ بھر دو جھولی میری یا محمد ‘‘گا کر دنیا بھر سے داد تحسین حاصل کی۔ 1975ء میں گائی گئی قوالی ’’تاجدار حرم ہو نگاہ کرم ‘‘نے ان کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔غلام فرید صابری نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد عنایت حسین صابری سے حاصل کی اور پہلی پرفارمنس 11 برس کی عمر میں دی، غلام فرید صابری کو صوفیانہ کلام پڑھنے پر مکمل دسترس حاصل تھی، الگ اور اچھوتے انداز میں قوالی گانے میں بعد ازاں ان کے چھوٹے بھائی مقبول صابری بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے،غلام فرید صابری کے مداح آج بھی انکی کمی محسوس کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کیا بھگوان ہو تم، خود کو کیا سمجھتے ہو ،ممتابینرجی