اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلوں گا، گیلانی کا سینیٹ میں پہلا خطاب

Apr 05, 2021 | 10:59:AM

Read more!

(24نیوز) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں آئینی حقوق ،خواتین ،اقلیت دیگر کی آواز بنے، سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

سینیٹ اجلاس میں بطور قائد حزب اختلاف اپنے پہلے خطاب میں  سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم عوامی مفادکیلئےآئےہیں،عوام کی ترجمانی کرنافرائض میں شامل ہے۔میں نے پی ڈی ایم کے تعاون سے سینیٹ الیکشن لڑا۔

ابھی شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا، عوام کے مفاد کیلئے آئے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہم سب ایک ہیں، حکومت کو کوئی مشکل ہوئی تو ان کی بھی آواز بنیں گے، عوام کی ترجمانی کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

دوسری جانب لیڈ آف دی ہاؤس شہزاد وسیم نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف آئین اور قانون کے مطابق حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

مزیدخبریں