(24 نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنوانے کیلئے باپ پارٹی کے سینیٹرز سے ووٹ لینے پر پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے پر اے این پی کو بھی نوٹس بھجوایا گیا جس کی منظوری مولانا فضل الرحمان نے خود دی۔
نوٹس میں دونوں جماعتوں کو 7 روز میں وجوہات بیان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے شوکاز نوٹس بھجوائے ۔