(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن کے بعد تمام انتظامی عملے کو تبدیل کر دیا گیا لیکن نہیں کیا گیا تو آر او کو تبدیل نہیں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ یہ وہی آر او ہیں جنہوں نے ارکان اسمبلی کے ساتھ گزشتہ الیکشن میں رات گزاری ، ایسے میں ان آر او کی نگرانی میں الیکشن کیسے شفاف ہوسکتے ہیں؟
خیال رہے معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہےکہ سیالکوٹ میں کورونا کی شرح 18 فیصد ہے، ایسے میں الیکشن مہم کیسے چلائی جائے گی اور اموات ہوئیں تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ہم تو الیکشن کمیشن کے حکم پر الیکشن کرانے کےلیے تیار ہیں۔