(24نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آنے والے ہفتے میں کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا۔عمران خان مجھے جو وزارت دیں گے قبول کروں گا۔
سینیٹرشبلی فراز نے اپنے کے تازہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ حماد اظہر بہترین ہیں ،امید ہے ان کی وزارت میں مسائل حل ہوں گے ۔وزیر اطلاعات ٹف جاب ہے ، میں نے بخوبی ذ مہ داری انجام دی ہے ۔ مجھے وزیراعظم عمران خان جو بھی وزارت دیں گے قبول کروں گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں عبدالحفیظ شیخ کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹا کر حماد اظہر کو وفاقی وزیرخزانہ کا قلمدان سونپا ہے۔ چند ہفتوں قبل پیٹرول بحران پر وزیراعظم اپنے معاون خصوصی ندیم بابر کو بھی گھر بھیج چکے ہیں۔